گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 کورونا وائرس کے مریض انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 33 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس سے 33 اور ایک ماہ میں 117 اموات ہوئیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ نے بتایا کہ فیس ماسک نہ پہننے پر 70 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 180 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ نے کہا کہ آج بازاروں اور شاپنگ مالز میں لیڈی پولیس بھی تعینات ہوگی۔