• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثنا شیخ نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرلی۔

اس حوالے سے فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے  عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو کورونا وائرس کے اس خطرناک دور میں محفوظ رہنے کی تلقین بھی کی۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اطلاع دی تھی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’کوویڈ مثبت آگیا ہے، اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

تازہ ترین