• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور نے فاطمہ ثنا شیخ کو ’گھر کا کھانا‘ بھجوادیا

حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کو اداکار انیل کپور نے قرنطینہ میں ’گھر کا کھانا‘ بھجوادیا۔

فاطمہ ثناء شیخ نے گھر کا کھانا بھجوانے پر انیل کپور کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے انیل کپور کی جانب سے بھیجے گئے کھانے کی تصویر پوسٹ کی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں انیل کپور سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک بہترین انسان ہیں۔‘

فاطمہ ثناء شیخ نے یہ بھی کہا کہ ’اتنا اچھا کھانا بھیجنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے حال ہی میں راجھستان میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے، فلم کو ابھی تک کوئی نام نہیں دیاگیا ہے جبکہ اس فلم میں فاطمہ ثناء کے ہمراہ اداکار انیل کپور بھی دکھائی دیں گی۔

اس سے پہلے وہ فلم ’لوڈو‘ اور ’سورج پر منگل بھاری‘ میں جلوہ گر ہوچکی ہیں جبکہ ان کی نئی آنے والی فلموں میں ’آرووی‘ اور ’عجیب داستانز‘ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اطلاع دی تھی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’کوویڈ مثبت آگیا ہے، اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

تازہ ترین