کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تھل لمیٹڈ کے 1.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے حب میں پولی پراپلین کے تھیلے تیار کرنے کے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،پولی پراپلین کی 9کروڑ تھیلے سالانہ بنانے کی گنجائش کا حامل پلانٹ فروری 2022 میں پیداوار شروع کردے گا ۔
جیو نیوز نے رقم برآمد کرنے کی ویڈیو حاصل کر لی، دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10،10 کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک اسٹوڈیو میں ایک ملزم نے 17 بچوں کو یرغمال بنالیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا اور چین اگلے ہفتے تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔
کھیرا تازگی بخش، کم کیلوریز والا غذائی جزو ہے جو غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور مفید مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے، یہ خون میں شکر کی مقدار کم کرنے، قبض سے بچانے اور وزن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں کچھ نہیں ہو رہا لیکن کارکن تیاری کریں، علماء کرام کو 25 ہزار وظیفہ دینے کو مسترد کرتے ہیں، یہ 25 لاکھ بھی دیں تو ان کے کنٹرول میں نہیں آنے والے۔
بھارت میں ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں میں شدت آگئی، بھارتی افواج کے مظالم پر ناگا لینڈ کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ پہلے ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف ہوسکتی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کو واشنگٹن میں سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آرکی شمولیت سے آگاہ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مختصر کابینہ جلد تشکیل دی جائےگی اس پرمشاورت ہو گئی ہے، اگر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں کیے گئے تو وفاق کے ساتھ تعاون کریں گے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم جماعت کے نائب امیر کو پیش کر دیا گیا۔
اس حوالے سے بینک کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ بینک کے وائی فائی میں مرمت کیلئے ایک مقامی ٹیکنیشن کی خدمات لی گئی تھیں، جس کے بعد وائی فائی کا نام تبدیل ہوگیا۔
کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
چین اور امریکا تجارتی جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع پر متفق ہوگئے۔