تحریک انصاف حکومت کے 2 وفاقی وزراء ملک میں بننے والے وینٹی لیٹرز کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے۔
شبلی فراز اور فواد چوہدری ملک میں بننے والے وینٹی لیٹرز کارآمد ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر مدمقابل آگئے۔
موجودہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے آج ایک بیان میں کہا کہ وینٹی لیٹر کے 16 فنکشن ہوتے ہیں، ہمارے یہاں بننے والے وینٹی لیٹرز کے صرف 4 فنکشن ہیں۔
فواد چوہدری جو اُن سے قبل اس وزارت کے سربراہ تھے اور انہوں نے ملک میں وینٹی لیٹرز بنانے کے حوالے سے دعویٰ بھی کیا تھا۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کو شاید ان چیزوں کا علم نہیں ہوگا، انہیں وینٹی لیٹرز بنانے والی کمپنیز سے بریفنگ لینی چاہیے۔