• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف کی بہن صبا نے سارا علی خان کی بچپن کی تصویر شیئر کردی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار اور پٹودی خان کے چشم و چراغ سیف علی خان کی بہن صبا علی خان کا سوشل میڈیا اکاونٹ خاندان کے اراکین کی نایاب اور اندیکھی تصویروں اور ویڈیوز سے بھرا پڑا ہے ۔ یہ اس فلمی خاندان کے مداحوں کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں ہے ۔ اس میں ان کے والد مرحوم منصور علی خان پٹودی ، والدہ شرمیلا ٹیگور ، ان کے بھائی سیف علی خان ، ان کی بھابھی کرینہ کپور خان ، سارا علی خان ، انایا ، ابراہیم اور تیمور علی خان شامل ہیں ۔حال ہی میں صبا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بھتیجی اور بھتیجے سارا علی خان ، انایا ، ابراہیم اور تیمور علی خان کی بچپن کی اندیکھی تصویروں کی ایک سیریز تیار کرکے شیئر کی ہے ۔ انہوں نے اس ویڈیو کو کیپشن دیا ہے یادیں ۔ میری کھینچی گئی تصویریں ۔مداحوں نے صبا کے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں جاکر خوب کمنٹ کئے ۔ ویڈیو دیکھ کر ایک فین نے کمنٹ کیا کہ ابرہیم اور ان کے داد کی تصویر ۔ ایک دوسرے یوزر نے لکھا کہ آپ نے انتہائی خاص تصویر شیئر کی ہیں ۔ ایک اور نے لکھے لولی۔کچھ دنوں پہلے صبا نے اپنے انسٹاگرام فیڈ پر اداکارہ سارا علی خان کی گلابی شلوار قمیض میں ان کے بچپن کی اندیکھی تصویریں شیئر کی تھیں ۔ صبا نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ کوئز بھی کھیلا اور ان سے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہا کہ تصویر میں کون ہے ۔ انہوں نے خوبصورت کو کیپشن دیا ۔ آئی ونڈر ، یہ کون ہے ؟ میری کھیچی گئی تصویر ۔ فینس سارا کو گلابی ڈریس میں دیکھ کر جم کر کمنٹس کررہے ہیں ۔

تازہ ترین