• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفرنس کا ایک مقصد ہر آزاد جج کو خوف زدہ کرنا تھا، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ریفرنس کا ایک مقصد ملک کے ہر آزاد جج کو خوف زدہ کرنا بھی تھا، صدر نے عدلیہ پر غیرآئینی و غیرقانونی حملے میں وزیراعظم کے ایک ساتھی کا کردار ادا کیا، صدر اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا ہوگا، جسٹس فائز عیسیٰ کے حوالے سے سارا معاملہ حکومت کیخلاف ایک فرد جرم ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے کہ جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کی نیت سے ریفرنس آگے بڑھایا۔

تازہ ترین