• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ بائی لاز اور لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی،تعمیرات سر بمہر

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے بلڈنگ بائی لاز اور منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں شروع کردیں اورغیر قانونی تعمیرات پر ایکشن لیتے ہوئے بیس سے زائد عمارتوں کے مالکان کو نوٹس اور سترہ سے زائدشوکازنوٹس جاری کر دیئے ۔ایف ٹین میں پلازے کی بیسمنٹ میں غیر قانونی تعمیرات پر چوبیس دکانیں سیل کر دی گئیں۔ واپڈاکسٹمر سروس سنٹر اور گرڈ سٹیشن بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر بنانے پرآئیسکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو نوٹس جاری کردیاگیا۔ آئیسکو اپارٹمنٹس کی سائٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ایف ایٹ ،ایف سیون ،ایف ٹین ،ایف ایٹ مرکز میں گھروں کے اندر اور دکانوں کے باہر آٹھ سے زائد تعمیرات کومسمارکر دیا ۔ سی ڈی اے نے گزشتہ ایک ماہ میں گیارہ کروڑ روپے سے زائد جرمانوں کی مد میں وصول کیا ۔ایف ایٹ تھری ،ایف سیون،ایف سیون مرکز ،ایف سکس ایف سکس مرکز میں اور مختلف کمرشل پلاٹس کو بلڈنگ بائی لاز اور غیر قانونی تعمیرات پر سر بمہر کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین