نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لیے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے۔ دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن 2 یا 3 مئی سے نافذ ہوگا۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پر مشاورت کی گئی۔ متعلقہ شہروں میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔