• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کے بعد طاقت کیساتھ میدان میں ہونگے: مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد ہم پہلے سے بہتر طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم پہلے بھی میدان میں تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب تنہا تھے تب بھی ملک کی سیاست پر چھائے ہوئے تھے، اب بھی اگر کوئی اکا دکا ادھر ادھر ہو جائے تو پرواہ نہیں کرنی چاہیئے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج کشمیر کا سودا کر کے کشمیریوں کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے کیئے جا رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، آج ہم ہر مسئلے پر مفاہمت کے راستے ڈھونڈھ رہے ہیں، اسی مفاہمت کی بنیاد پر قوم کے فیصلے کیئے جا رہے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایسی قیادت کو آگے لانا ہوگا جس پر قوم اعتماد کرے۔

تازہ ترین