• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کی شاہ رخ کے والد کے بارے میں غلط بیانی،مداحوں کی تنقید

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 15 سال قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’گینگسٹر‘‘ کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ کنگنا رناوت نے اس موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’آج سے 15 سال قبل ’گینگسٹر‘ ریلیز ہوئی تھی۔کنگنا نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان سے کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان جی اور میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کی کہانیاں ہیں۔ لیکن شاہ رخ خان کا تعلق دہلی سے تھا، وہ کانوینٹ سے تعلیم یافتہ تھے اور ان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا۔ جب میں اس فیلڈ میں آئی تو مجھے انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا، میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی اور میں ہماچل پردیش کے ایک دور دراز گاؤں سے آئی تھی۔کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے والد کا تعلق فلم انڈسٹری سے بتایا ہے اور ان کی یہی غلطی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لی۔ کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا شاہ رخ خان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا یہ کب ہوا؟کچھ صارفین نے تو کنگنا کو اپنا موازنہ شاہ رخ خان کے ساتھ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ تم اس کی مستحق نہیں کہ تمہارا نام شاہ رخ خان کے ساتھ آئے۔ ایک صارف نے تو نہایت غصے بھرے لہجے میں کہا کچھ بھی۔ شاہ رخ خان آج آسمان کی اونچائیوں پر ہے اور تمہاری کامیابی کی کہانی زمین سے چھت کے پنکھے تک جاتی ہے ۔ تم نے تعلیم اس لیے حاصل نہیں کی کیونکہ تم ہر قیمت پر مشہورہونا چاہتی تھیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہےاور تقسیم ہند کے بعد وہ دہلی منتقل ہوگئے تھے۔ ایک بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا پیشہ وکالت تھا۔ اس کے علاوہ وہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے سرگرم کارکن تھے۔ اور مبینہ طور پر سب سے کم عمر آزادی پسند جنگجوؤں میں شامل تھے۔شاہ رخ خان کے والد کا1980 میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ کنگ خان نے 15 سال کی عمر میں اپنے والد کو کھو دیا تھا۔ شاہ رخ خان کے والد یا والدہ کا تعلق فلم انڈسٹری سے بالکل بھی نہیں تھا۔

تازہ ترین