اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد پہلی بار ایک لاکھ سے تجاوز ہوئی ، خوشی ہے کہ لوگ کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹرکروا رہے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روزپہلی بارویکسی نیشن کی تعدادایک لاکھ سےتجاوزکر گئی ۔