کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی نشست برائے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب کا معرکہ29اپریل2021جمعرات کو( آج) ہوگا، این اے249کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر3 لاکھ39ہزار5سو91ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے مجاز ہونگے،جن میں مر د ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار6سو 56 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد1 لاکھ37 ہزار9 سو35 ہے،ووٹرز کے حق رہی دہی استعمال کرنے کے لئے 276 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں خالص مردوں کےپولنگ اسٹیشنز کی تعداد 76 ہے اور خالص خواتین کے لئے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد61 ہے جبکہ 139 پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایسی ہے جہاں پر مرد و خواتین دونوں کے لئے پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے انتخاب میں مدمقابل امیدواروں میں پاکستان (ن)کے مفتاح اسمٰعیل ،پاک سرزمین پارٹی کےسید مصطفیٰ کمال،پاکستان تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی،پاکستان پیپلز پارٹی کے،قادر خان مندوخیل ،کلعدم تحریک لبیک پاکستان کے نزید احمد کمالوی اورمتحدہ قومی مومنٹ پاکستان کےحافظ محمد مرسلین شامل ہیں۔حلقہ این اے 249 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فیصل وائوڈا کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی،سال 2018 کے عام انتخابات میں فیصل وائوڈا 35 ہزار3سو 49 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ انکے مقابلہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف34ہزار6سو26 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے تھے،عالم انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان نے23 ہزار 9 سو 81 ووٹ حاصل کئے تھے تحریک لبیک نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی،سال 2018 کے عام انتخابات میں ایک لاکھ 31ہزار 1سو85 ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جو مجموعی ووٹر ز کا39.58 فیصدہے،2018 کے انتخابات میں26سو84 ووٹ کلعدم قرار دئے گئے تھے۔