• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب زدہ افسران کو عہدے نہ دیئے جائیں، سندھ ہائی کورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نیب زدہ افسران کو عہدے نہ دیئے جائیں۔ جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نیب زدہ افسران کے عہدوں پر براجمان ہونے سے متعلق درخواست پر حکم جاری کیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ نوٹس میں آیا کہ نیب زدہ افسران کو عہدے دیئے جا رہے ہیں۔ اب بھی نیب زدہ افسران عہدوں پر بدستور براجمان ہیں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو نیب زدہ افسران کو عہدے نہ دیئے جانے اور ان کیخلاف تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین