• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری قوم شادی کے پیچھے دیوانی ہے: یاسرہ رضوی

پاکستانی اداکارہ یاسرہ رضوی نے معاشرے کے دہرے معیار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم صرف شادی اور بچوں کی پیدائش کی خبروں کے پیچھے پاگل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک عورت کا حاملہ ہونا اس سے بڑی خبر ہے کہ وہ اپنی زندگی کا سب سے اہم اسکرپٹ ڈائریکٹ کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے ہیش ٹیگ ’ورکنگ ویمن‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے ملک میں میرا حاملہ ہونا ایک بڑی خبر بن گیا جبکہ درحقیقت میں اپنی زندگی کا ایک بڑا اسکرپٹ بھی ڈائریکٹ کرنے جارہی ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ حقیقی طور پر ہم ایک ایسی قوم بن چکے ہیں جس کی دلچسپی صرف شادی اور بچے پیدا کرنا رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ یاسرہ رضوی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، یاسرہ رضوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصاویر شیئر کیں اور اپنے ہاں نئے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں یاسرہ اپنے سے 10 برس چھوٹے عبدالہادی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں داغ، من کے موتی، مجازی خدا اور ڈنک وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین