• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسرہ رضوی نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کی شکرگزار

اداکارہ یاسرہ رضوی نے ماں بننے کی خبر پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔


انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ مداحوں اور خیر خواہوں کی نیک خواہشات اور مبارکباد سے سے مسئلہ نہیں ہے، شکریہ شکریہ شکریہ‘

یاد رہے کہ یاسرہ رضوی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، یاسرہ رضوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصاویر شیئر کیں اور اپنے ہاں نئے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔

 یاد رہے کہ سال 2020 میں یاسرہ اپنے سے 10 برس چھوٹے عبدالہادی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں داغ، من کے موتی، مجازی خدا اور ڈنک وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین