معروف اداکارہ و شاعرہ یاسرہ رضوی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
یاسرہ رضوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصاویر شیئر کیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے یاسرہ نے کہا کہ مانیٹر کا انتظار کرتے ہوئے، انتظار بھی آدھی نوکری ہے اور صبر ہی اس کا بہترین حل ہے۔
تصویر میں یاسرہ کی جانب سے اس خبر نے تمام مداحوں اور ساتھی اداکاراؤں کو خوش کردیا ہے۔
ساتھی اداکار اور مداحوں کی بڑی تعداد انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سال 2020 میں یاسرہ اپنے سے 10 برس چھوٹے عبدالہادی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں داغ، من کے موتی، مجازی خدا اور ڈنک وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے کامیاب پاکستانی فلم منٹو میں بھی کام کیا۔