بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے بتایا ہے کہ اپنے والد کی موت کے بعد خودکشی کرنے کا سوچ رہے تھے، اور آج بھی اسی سوچ سے نبرد آزما ہیں۔
بھارتی اداکار عرفان خان کولون کینسر کا شکار ہوکر گزشتہ برس 29 اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔
ان کی پہلی برسی کے موقع پر پہلے بابیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر والد سے متعلق ایک پیغام دیا گیا تھا۔
تاہم اب ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بابیل نے اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہوئے کہا کہ والد کی موت کے بعد وہ خودکشی کرنے کا سوچ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ والد کے انتقال کے بعد بہت زیادہ ٹوٹ گئے تھے، بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور جینے کی چاہت تک ختم ہوگئی تھی، جبکہ آج بھی اسی طرح کی کیفت سے نبرد آزما ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اُس وقت بھی اور ابھی بھی ان کی والدہ ہی ان کی طاقت ہیں، بلکہ وہ تو پورے گھر کی طاقت ہیں۔