• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں 12 افراد کی بینائی ضائع ہونے کا معاملہ، اسپتال کو 5 لاکھ روپے جرمانہ

ملتان میں 12 افراد کی بینائی ضائع ہونے کا معاملہ


لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے12اشخاص کی آنکھوں کے غلط آپریشنز کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں، اسپتال کو5 لاکھ ر روپے جرمانہ اورمتعلقہ ڈاکٹر کا کیس مزید کارروائی کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن اور محکمہ صحت کوبھجوا دیا ہے ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز وعملےکے بیانات قلمبند کئے گئے۔نجی ہسپتال ملتان میں گزشتہ ماہ 16افراد کی آنکھوں کے آپریشنز کیے گئے مگر دو روزبعدہی 12اشخاص کوشدیدانفیکشن ہوگیا اوربعدازاں انکی بینائی جاتی رہی۔اِس مبینہ غفلت پر ابتدائی کارروائی کر تے ہوئے کمیشن کی چار رکنی ٹیم نے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹرزسربمہرکر کے علاج معالجہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیاتھا۔علاوہ ازیں ہسپتال کی سینئرانتظامیہ، آپریشنز کرنیوالے ڈاکٹرمحمد حسنین احمد اور عملہ کے بیانات بھی قلمبندکیے گئے۔پی ایچ سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور کمیشن کے اعلی افسران نے بھی صورتحال کا مکمل جائزہ لینے اور تحقیقات کے لیے نجی ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔چیئر پرسن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک خالد نے فیصلہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن نے تمام حالات و واقعات کا غیر جانبدرانہ جائزہ لینے کے بعدتحقیقات مکمل کرکے نجی ہسپتال کو پانچ لاکھ روپے (پی ایچ سی ایکٹ 2010ء کے تحت آخری حد)جرمانہ عائد کردیاہے۔

تازہ ترین