• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا خان نے اپنی انسٹا بائیو میں کس چیز کا اضافہ کیا؟

چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنانے والی معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں اضافہ کردیا۔

بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’والد کی مضبوط بیٹی۔‘

حنا خان کی جانب سے اُن کے انسٹا اکاؤنٹ کی بائیو میں یہ اضافہ دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کے بہت زیادہ قریب تھیں اور اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہی اداکارہ نے یہ اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں حنا خان بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں اور اُنہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ بھی کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہت چیلنجنگ وقت ہے کیونکہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر بھی اپنا لی ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے، حنا خان جو کام کے سلسلے میں کشمیر میں تھیں والد کے انتقال کی خبر سن کر ممبئی روانہ ہو گئی تھیں۔

حنا خان اپنے والد کے کافی قریب تھیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کے ساتھ خاص لمحوں کو شیئر کرتی رہتی تھیں۔

اداکارہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی کے حوالے سے چیزیں بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔ 

تازہ ترین