وزارت داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاک افغان چمن بارڈر باب دوستی کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نےپاک افغان چمن بارڈر باب دوستی کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ ہفتے کے سات دن کھلا رہے گا۔