لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفد کے ساتھ سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وفد میں فرید احمد پراچہ، پروفیسر ابراہیم، آصف لقمان قاضی شامل تھے جبکہ دوسری طرف صاحبزادہ غلام نصیرالدین ولی عہد گڑھی شریف سمیت دیگر علماءو مشائخ بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنے کے دعویدار عوام کو وینٹی لیٹر پر لے گئے، قوم سے اپیل ہےکشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لیے اس ماہ مبارک میں خصوصی دعا کی جائے۔