وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کا نوٹس لے لیا۔
محمود خان نے آئی جی خیبر پختونخوا اور اسپتال انتظامیہ سے دس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ۔
معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے اپوزیشن کے دو ایم پی ایز کی ایما پر تشدد اور توڑ پھوڑ کا الزام عائد کیا۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے آج سے ایچ ایم سی میں تمام الیکٹو سروسز کے بائیکاٹ کااعلان کیا ہے، اسپتال میں زیرعلاج بچے کی موت کے بعد لواحقین نے احتجاج کیا تھا، پی پی پی کی ایم پی اے نگہت اورکزئی بھی احتجاج میں شریک تھیں۔
بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی کی اسپتال میں توڑ پھوڑ کی تردید کرتے ہوئے ایچ ایم سی کےترجمان پرغلط بیانی کا الزام عائد کردیا اور کہا کہ وہ اسپتال گئے ہی نہیں۔