• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: لاکھوں روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کے مطابق جعلی وغیر معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین نے مخبر کی اطلاع پر اتحاد گڈز ریلوے اسٹیشن ملتان کے گودام پر چھاپہ مار کر جعلی زرعی ادویات پکڑ لیں۔ ان جعلی زرعی ادویات پر ساون انٹر پرائزز کے جعلی لیبل لگا ئے گئے تھے اور ملتان سے حیدرآباد (سندھ) کیلئے بکنگ کی گئی تھی۔ موقع سے 297بوتلیں مزائل اور 197بوتلیں پینڈی میتھلین برآمد کی گئیں۔ ملزم شیخ فریدالدین ساکن شاہ رکن عالم نے ان جعلی ادویات کی بکنگ کروائی تھی۔ موقع پر پکڑی جانیوالی جعلی زرعی ادویات کی مالیت9 لاکھ 57ہزار840 روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزم شیخ فریدالدین کیخلاف تھانہ جلیل آباد میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرادیا گیاہے۔ ملزم جعلی زرعی ادویات غیر قانونی طریقے سے پیکنگ وفارمولیٹ کرکے ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کرتا تھا۔
تازہ ترین