ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر شاہد ہ حسنین سے 3 مئی کو جواب طلب کر لیا ہے ،فاضل عدالت میں ملتان کے محمد عمران نے درخواست دائر کی تھی کہ ویمن یونیورسٹی میں پی آر او کی اسامیاں مشتہرکی گئیں، لیکن غیر قانونی طورپر ایک بااثرامیدوار کو بھرتی کر لیا گیا ،جس پر فاضل عدالت سے رجوع کیا تو درخواست گزار کو سماعت کر کے فیصلہ کے بعد رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا لیکن اس حکم کی خلاف ورزی کی گئی ۔