ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے آج سےشروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لئےروسٹر جاری کر دیاہے جس کے مطابق 4 ڈویژن اور9سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں جاری روسٹر کے مطابق پہلاڈویژن بنچ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی اور مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی،دوسرا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس شجاعت علی خان اور مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی، تیسرا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری ، چوتھا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد اور مسٹر جسٹس سردار احمدنعیم پر مشتمل ہے جبکہ9 سنگل بنچز میں فاضل ججز کے علاوہ مسٹر جسٹس عباد الرحمان لودھی شامل ہیں۔