• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،528بچوں کو خدمت کارڈ ز جاری کئے جائیں گے

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں پہلے مرحلے میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے 252رجسٹرڈ خاندانوں کے 528بچوں کیلئے خدمت کارڈ ز جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سوشل سکیورٹی آفس میں خدمت کارڈز کے اجراءکیلئے لگایا گیا خصوصی کیمپ 15مئی تک جاری رہےگا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے روز تحصیل سیالکوٹ کے 65خاندانوں کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے جن کو بھٹوں سے سنٹر پر لانے اور لیجانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ مہیا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ خدمت کارڈ کے اجراءکے سلسلہ میں در پیش مشکلات اور تحفظات کے ازالہ کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو موقع پر ہی ان کے مسائل حل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ  2مئی کو تحصیل پسرور سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ ایم پی اے محمد منشاءاللہ نے کہا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب خدمت کارڈ ز کا اجراءتاریخی اقدام ہیںجس کی بدولت غریبوں کے بچوں کو بھی آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ یہ بات انہوں نے ضلعی سوشل سیکیورٹی آفس سیالکوٹ میں خدمت کارڈ کے اجراءکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے محمد اکرام،ای ڈی او فنانس سیالکوٹ شجاع قطب بھٹی، ڈی او سی سیالکوٹ عبدالسلام عارف،ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیالکوٹ سہیل محمود، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن سیالکوٹ محمد یونس، فوکل پرسن/ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن سیالکوٹ ، سنٹر انچارج/ ڈی ڈی ای او سیالکوٹ کے علاوہ پنجاب بینک کے مقامی حکام نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں اراکین صوبائی اسمبلی نے ڈی سی اوکے ہمراہ مزدورں میں خدمت کارڈز تقسیم اور مزدورں کیلئے نکالی گئی آگاہی واک میں شرکت کی ۔
تازہ ترین