• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف دور سے لاپتہ تمام افراد کو منظرعام پر لایاجائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے صدرمملکت،وزیراعظم، چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف سمیت دیگرتمام بااختیارادراوںکےسربراہان سےاپیل کی ہے کہ پرویزمشرف کےدور میںامریکہ ودیگر کفری دنیاکی خوشنودی کیلئے طالبان اور مجاہدین سے تعلق کے الزام اٹھائے گئے تمام لاپتہ وبے گناہ افرادکو عیدالفطر کے موقع پر منظر عام لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ تمام لاپتہ افراد کے خاندان اور لواحقین گزشتہ کئی سال سے کرب اور اذیتوں کا شکا ر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسے ہی ایک نوجوان محمد عارف ولدمحمد شریف ہیں جنہیں یکم جنوری2018 کو دیبہ میںان کے اپنے گھرسے اٹھایاگیا جو آج تک لاپتہ ہیں اور ان کے خاندان والے شدید اذیت اور کرب کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مملکت پاکستان کے تمام اعلیٰ حکام اور اختیار دار اداروں کے حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں پیش کریں ۔اور مشرف کے دورسے لاپتہ کیے گئے تمام افراد کو بازیاب کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
تازہ ترین