• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کروڑوں روپے عطیہ کرنے والا مسلمان ارب پتی

بھارت کورونا وبا کی شدید زد میں ہے ایسے میں مسلمان ارب پتی شخص عظیم پریم جی کورونا سے نمٹنے کیلئے خطیر رقم عطیہ کرنے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس نے گزشتہ ایک سال میں ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ارب پتی شخصیات کی جانب سے عطیات کی ایک فہرست جاری کی ہے۔

فہرست کے مطابق مسلمان ارب پتی عظیم پریم جی معروف ارب پتی مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ خیرات کرنے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔


رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ ایک برس میں ارب پتی شخصیات نے مجموعی طور پر 9 ہزار 324 کروڑ بھارتی روپے عطیہ کیے۔

بتایا گیا کہ اس خیرات میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے عظیم پریم جی ہیں۔ عظیم پریم جی نے 7 ہزار 904 کروڑ بھارتی روپوں کی خیرات کی۔

رپورٹ کے مطابق عظیم پریم کی خیرات کا بنیادی مقصد تعلیم کا فروغ تھا لیکن انہوں نے کورونا بحران میں ملکی سطح پر ایک ہزار 125 کروڑ روپے کے عطیات کیے۔

فہرست میں دوسرا نمبر شیو نادر کا رہا جبکہ تیسرے نمبر لینے میں مکیش امبانی کامیاب رہے۔

تازہ ترین