• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی پر 110مقدمات درج


لاہور میں پولیس کی سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں اور اس ضمن میں گزشتہ روز 110مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق لاہور میں فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 73 افراد  کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر37 مقدمات درج کئے گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 3346 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 4342 افراد کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ کاروباری حضرات دشواری سے بچنے کے لیے شام 6 بجے کاروبار بند کر دیں۔

تازہ ترین