• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی صحافت معاشروں کیلئے بنیاد کے پتھر کی حیثیت رکھتی ہے، جوزپ بوریل

یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ صحافت کی آزادی جمہوری معاشروں کے لیے بنیاد کے پتھر کی حیثیت رکھتی ہے اور جمہوریت صرف اسی صورت میں پنپ سکتی ہے جب شہریوں کے پاس قابل بھروسہ معلومات ہوں اور اس کی بنیاد پر وہ اپنا انتخاب کر سکیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 3 مئی کو دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت کے دن کی مناسبت سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف 2020ء کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں 76 صحافی مارے جا چکے ہیں جبکہ اسی دوران بہت سوں کو ہراساں و گرفتار کرنے کے علاوہ انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات اور تقریر کی آزادی کے فروغ اور تحفظ کا ہر جگہ دفاع کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ہر ایک کے فائدے میں ہے۔

انہوں نے یورپی یونین کے 27 ممبر ممالک پر مشتمل بلاک کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یورپی یونین آن لائن اور آف لائن، دونوں طرح کے اظہار رائے کی حمایت اور ان پر سینسر شپ کی مخالفت کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

تازہ ترین