• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان خان کو اپنا سب سے بہترین دوست قرار دیا ہے۔

اداکار فیروز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنےننھے بیٹے سلطان خان کی خوبصورت تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔


فیروز خان نے بیٹے سلطان خان کی تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ننھے فرشتےکو اپنی دعا میں یاد رکھیں۔ آج رات یہ 2 سال کا ہو گیا۔‘

اداکار نے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’محمد سلطان خان ، اللہ آپ کو کامیاب کرے۔‘


فیروز نے بیٹےکے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں لکھا کہ ’تم اپنے ڈیڈ کے بیسٹ فرینڈ ہو۔‘

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان  علیزے فاطمہ سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔

خیال رہے اداکار فیروز خان آج کل جیو ٹی وی سے نشر ہونے والے مقبول ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جوکہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے ۔

تازہ ترین