کورونا کے پیشِ نظر ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے پیشِ نظر ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا

کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کی کمی کی وجہ سے 4 ٹرینیں معطل کردی گئیں، کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع ریلوے کے مطابق کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی معطل کردیا گیا ہے، کراچی، اسلام آباد کے لیے چلنے والی گرین لائن ایکسپریس بھی معطل کی گئی۔

چاروں ٹرینوں کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، سرسید ایکسپریس کراچی سے براستہ فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد جائے گی۔

سرسید ایکسپریس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس کراچی سے جناح، بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید