• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت سے پہلے روزہ افطار کرنے پر روزے کی قضا ہے؟

سوال: غلطی سے غروب آفتاب سے پہلے ہی ایک مسجد میں پانچ منٹ پہلے ہی مغرب کی اذان ہوگئی جس پر محلے میں سب لوگوں نے روزہ افطار کر لیا، بعد میں اس کا علم ہوا تو ہمارا روزہ ہوگیا یا قضا واجب ہے؟

جواب: غروب آفتاب سے قبل روزہ افطار کرنا درست نہیں،  غلطی سے پہلے ہی روزہ افطار کرلینے سے روزہ نہیں ہو گا، بعد میں اس روزہ کی قضا ضروری ہے۔ 

عام طور پر غروب آفتاب کے بعد ہی اذان ہوتی ہے، جن لوگوں نے وقت سے قبل دی گئی اذان پر افطار کر لیا، انہیں ماہ رمضان کے بعد روزہ کی قضا کرنی ہوگی۔

کتاب و سنت کی روشنی میں اپنے مزید مسائل کے حل جاننے کے لیے وزٹ کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/islamic-question-answers

تازہ ترین