• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا، روینہ ٹنڈن کی عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل

بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے پیشِ نظر جہاں دیگر اسٹارز اپنی پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں وہی اب روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کردی۔ 

حال ہی میں کورونا وائرس ویکسین لگوانے والی روینہ ٹنڈن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بھی کورونا وائرس ویکسین لگوائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو لے کر وہ لوگوں کے رویے سے بھی خفا ہیں۔ 

1990 کی دہائی میں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی روینہ نے کہا کہ لوگوں میں ایک غلط فہمی ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس ویکسین لگوائیں گے تو وہ کوئی دوسری مخلوق بن جائیں گے۔ نہیں آپ کوئی سپرمین نہیں بنیں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے والے متعدد لوگ ایسے بھی ہیں جو لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’اب ہمیں علاج کی کیا ضرورت ہے،‘ ان  کا یہ رویہ غلط ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ یہ ویکسین آپ کو دوبارہ بیماری نہ لگنے کی گارنٹی تو نہیں دیتی، لیکن یہ آپ پر کورونا کے بدترین اثرات آنے سے روکتی ہے۔ 

روینہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے گاڑیوں میں نوجوانوں کو دیکھا جو ماسک تک نہیں لگائی ہوئے تھے، اس طرح تو صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے۔ 

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن سے متعلق انھوں نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ انھوں نے اس سے پہلے ہی اپنے تمام پیشہ ورانہ وعدے پورے کردیے تھے۔

تازہ ترین