• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپائرنگ کا معیار بہتر بنانے کیلئے لیول ون امپائرنگ کورس کروانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گراس روٹ پر امپائرنگ کا معیار بہتر بنانے کے لیے لیول ون امپائرنگ کورس کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 4 برس بعد پی سی بی نے لیول ون امپائرنگ کورس کروانے کا فیصلہ کیا۔ 

ملک بھر سے امپائرز نے درخواستیں جمع کروادیں، شارٹ لسٹ امپائرز کو 10 مئی تک فیس جمع کروانے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے ٹاپ امپائرز علیم ڈار، احسن رضا اور راشد ریاض کورس کروائیں گے۔

کورس میں کامیاب امپائرز پی سی بی کے زیرِاہتمام گراس روٹ ایونٹس میں فرائض انجام دیں گے۔

تازہ ترین