• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نصابِ تعلیم کو سیکولر بنانے کی کوششوں سے باز رہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ نصابِ تعلیم کو سیکولر بنانے کی کوششوں سے باز رہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کی کمزور معیشت کا مکمل طور پر ستیاناس کردیا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز بڑے کرائسز جنم لے رہے ہیں، وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی نااہلی کی باتیں زبان زدِعام ہیں۔


انھوں نے کہا کہ کشمیر کو پسِ پشت نہیں ڈالنے دیں گے، کشمیر زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی عید کے بعد قومی مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔

تازہ ترین