• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں بچے مجھے لڑکی سمجھتے تھے، ڈوین جانسن

ہالی ووڈ سپراسٹار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے اپنے ماضی اور بچپن سے متعلق بتایا ہے کہ اسکول میں دیگر بچے انہیں لڑکی سمجھتےتھے۔

ایک انٹرویو میں ڈوین جانسن نے کہا کہ نرم مزاج ،خصوصیات اور بالوں کی وجہ سے اکثر اسکول میں لڑکے مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ لڑکا ہیں یا لڑکی۔

ڈوین جانسن نے ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک نئے اسکول میں داخلہ ہوا اور محض 60 سیکنڈ بعد ہی ایک بچے نے مجھ سے پوچھا کہ آپ لڑکی ہیں یا لڑکا۔

اداکار نے اپنے مستقبل میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ ایسا دیکھنا چاہیں گے تو میں ضرور اپنی دلچسپی دکھاؤں گا۔میری خواہش،مقصد اور میں چاہتا ہوں کہ امریکی لوگوں کو متحد کروں،اگر لوگ بھی یہی چاہتے ہیں تو میں یہ کروں گا۔

واضح رہے کہ ڈوین جانسن ماضی میں بھی امریکی صدارت میں دلچسپی کا اظہار کرچکےہیں۔

تازہ ترین