• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی ’فائزر‘ نے کورونا دوا کی تیاری پر کام شروع کردیا

اسلام آباد (بلال عباسی) امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی فائزر کی کور ونا ویکسین دنیا بھر میں استعمال کی جارہی ہے، فائزر نے اب کووڈ 19 سے لڑنے کیلئے دوا کی تیاری پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائزر کووڈ 19 کی بیماری کے علاج کیلئے دوا کی تیاری پر کام کر رہی ہے، فائزر کی گولی کی شکل میں اس دوا کے پہلے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں جاری ہے، یہ دوا وائرس کے ایک مخصوص انزائمے کو ہدف بنائے گا جو انسانی خلیات میں وائرس کی نقول بنانے کا کام کرتا ہے، فائزر کو توقع ہے کہ یہ گولی بیماری ظاہر ہوتے ہی اس کیخلاف مقابلہ کرسکے گی۔

تازہ ترین