• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبوری ضمانت میں 19مئی تک توسیع، وزیراعظم نے معاملات خود دیکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جہانگیر ترین

وزیراعظم نے معاملات خود دیکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جہانگیر ترین


لاہور (اے پی پی)لاہور کی دو مختلف عدالتوں بینکنگ جرائم عدالت اور سیشن عدالت نیشوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے مقدمہ اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی ضمانتوں میں 19 مئی تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی یہ کریمنل کیس نہیں،ایف آئی اے کا اس میں کوئی کردار نہیں،یہ بزنس معاملات کا کیس ہے،اس میں پبلک فنڈ یا سیکرٹ فنڈ کا کوئی معاملہ نہیں۔ ہم عدالت کے سامنے پیش ہوتے ہیں،ہم چاہتے ہیں عدالت شفاف طریقے سے کارروائی کرے۔

تازہ ترین