• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی شہادت کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔

جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوگا۔

کراچی میں یوم علی کی مرکزی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور فضائلِ حضرت علی بیان کیئے۔

مجلس کے بعد یومِ علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں، نمائش چورنگی، سی بریز پلازہ، صدر، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہوا، کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوگا۔

مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے۔

جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانیں اور مارکیٹیں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ماہر نشانے باز بھی اونچی عمارتوں پر تعینات ہیں۔


جلوس میں آنے والے افراد کو تلاشی کے بعد شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔

جلوس میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے درآمد کے لیے جلوس انتظامیہ کی جانب سے بار بار اعلان کیا جا رہا ہے۔

بغیر ماسک پہنے افراد کو جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تازہ ترین