• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگل 4 مئی 21 رمضان المبارک حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں ماتمی جلوس ایک بجے دن نشترپارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔اس حوالے سےٹریفک پولیس کی جانب سےمتبادل راستوں کا اعلان جس کے مطا بق نشترپارک۔سرشاہ نواز بھٹو روڈ۔فادر جمنیز روڈ۔ایم اے جناح روڈ۔منسفیلڈ اسٹریٹ۔ایمپریس مارکیٹ۔ریگل چوک ۔پریڈی اسٹریٹ۔دوبارہ ایم اے جناح روڈ۔بولٹن مارکیٹ۔بمبئی بازار۔کھارادر۔نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر۔ترجمان ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا شہر کی جانب آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار(بہادر یار جنگ روڈ) کوسٹ گارڈ۔انکل سریا چوک۔چڑیا گھر سے نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔تمام ٹریفک جو کہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی انہیں لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔تمام ٹریفک جو کہ لیاقت آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی انہیں تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلاحی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اور یہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئیں جمشید روڈ۔دادا بھائی نوری روڈ۔ کشمیر روڈ۔ شاہراہ قائدین۔شارع فیصل سے ہوتی ہوئی اپنی منزل مقصود پر جاسکیں گی۔اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈ کی طرف سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گا انہیں نیو ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی۔البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نوری روڈ۔کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچیں گی۔وہ تمام ٹریفک جو کہ وے اور گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہیں انہیں لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر دو کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور۔اسٹیٹ ایونیو روڈ۔ شیر شاہ سے ماڑی پور تک جاسکیں گے اور اسی طرح واپسی کے لئے بھی راستہ اختیار کیا جائے گا جبکہ ہر قسم کی بڑی یا چھوٹی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ پر موڑ دیا جائے گا۔

تازہ ترین