• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی اپنے بیٹوں کو کیسا دیکھنا چاہتی ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی بھی ہر پاکستانی کی طرح پاکستان کے سب سے کم عمرسوشل ورکر 11 سالہ حسن عدیل سے بہت متاثر ہیں ۔


حرانے نے اپنے بیٹوں سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ مزمل اور ابراہیم کو حسن عدیل جیسی شخصیت کا حامل انسان دیکھنا چاہتی ہیں ۔

اداکارہ حرا نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر حسن عدیل کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیا ۔


ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حرا نے لکھا کہ' ماشااللہ ، کتنا فخر ہے مجھے اس بچے کے ماں اور باپ پر، اتنی پیاری اولاد خدا سب کو عطا فرمائے۔ یااللہ میرے مزمل اور ابراہیم کو بھی ایسا بنا دے ، آمین۔‘

اداکارہ نے حسن عدیل کے کام اور انسانیت کے احساس کے جذبےکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اصل ڈگری ہے جو خدا کی طرف سے دل میں اترتی ہے ۔ یااللہ ایسی سوچ میرے بچوں کی بھی کردیں۔ کسی کی مدد کرنا ، کسی کے دکھ کو اپنا سمجھنا واہ واہ بیٹا جی۔ آج کی بڑی رات میں میں دل سے دعا کرتی ہوں تمہارے لیے کہ اللہ تمہیں ہمیشہ دینے والا بنائے، مدد کرنے والا بنائے اور اللہ نے تمہیں اتنی سی عمر میں جو دل اور جو سوچ دی ہے اس نے مجھے سوچ میں ڈال دیا ہے کہ کیا کمال نعمتیں بنائی ہیں اللہ نے تمہاری شکل میں بیٹا۔‘

حرا نے مزید لکھا کہ ’اللہ تمہارے جیسا دل ہر انسان کو دے دوسروں کے دکھ کو سنبھالنے والا دل سب کو دے ۔ خوش رہو ہمیشہ۔‘

حرا نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور جب تم جیسے لوگ ہوں گے تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔‘

تازہ ترین