• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں تقریبا ساڑھے پانچ سو پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنےکے بعد 487 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 563 پر بند ہوا ہے۔

آج حصص بازار میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 35 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 732 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

تازہ ترین