• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: ہرات میں موسلادھار بارش اور سیلاب، 22 افراد جاں بحق

افغان صوبے ہرات میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلوں میں درجنوں مویشی بہہ گئے۔

حکام کے مطابق سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زمین کو نقصان پہنچا ہے۔ بارش اور سیلابی ریلے سےہرات صوبے کے دو اضلاع شدید متاثر ہوئے۔ 


افغان حکام نے مزید بتایا کہ صوبہ ہرات میں پچھلے دو روز سے شدید بارشیں جاری ہے۔

تازہ ترین