• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے 2 قرنطینہ سینٹرز قائم

اسلام آباد میں بیرون ملک سے آنیوالوں کے لیے 2 قرنطینہ سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں جو نجی ہوٹل اور او جی ڈی سی ایل کے ریسٹ ہاؤس میں قائم کیے گئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ ہوگا، کورونا پازیٹو مسافر کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا پازیٹو مسافر کو 10 دن کے لیے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔


ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا نیگیٹو ہونے پر مسافر قرنطینہ سینٹر سے گھر جاسکے گا۔

وزارت صحت کی جانب سے قرنطینہ سینٹر میں عملہ تعینات کردیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے قرنطینہ سینٹرز قائم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹرز کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔

تازہ ترین