• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربند سے اغواء ہونے والی خاتون کرک میں قتل ٗشوہر،بیٹے سمیت 3ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) سربند کے علاقے سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی تین بچوں کی ماں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ٗمقتولہ کو شوہر ٗسوتیلے بیٹے اور رشتہ دارنے کرک میں قتل کرکے دیا تھا اور کمسن بچی کو ویرانے میں چھوڑ دیا تھا پولیس نے بچی ورثاء کے حوالے کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔اے ایس پی حیات آباد حسن افضل نے انوسٹی گیشن ایس ایچ او تھانہ سربند انور خان کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ 4اپریل کو سلطان محمد سکنہ سربند نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ راز مینہ اپنی کمسن بیٹی تہمینہ کے ہمراہ گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئی ہے دو دن بعد راز مینہ کے بھائی خان شیر نے آکر پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کو اپنے شوہر سلطان محمد نے اپنے بیٹے اسرار علی اور بھانجے گوہر کی مدد سے اغواء کرکے قتل یا فروخت کردیا ہے جس پر پولیس نے سائنسی خطوط سے تفیش شروع کردی اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتولہ کے نام پر دو سم رجسٹرڈ ہیں جن میں ایک سم وہ خود اور دوسرا اس کے شوہر کا بھانجا گوہر استعمال کررہاتھا تاہم اس کی گمشدگی کے بعد دونوں سم بند ہیں پولیس کو مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ راز مینہ کی گمشدگی کے اگلے روزسے اس کا موبائل فون گوہر استعمال کررہاہے پولیس نے سلطان محمد ٗاس کے بیٹے اور گوہر کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردئیے تو اس کے شوہر اور بیٹے نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی جبکہ گوہر علاقہ غیر فرار ہو گیا گزشتہ روز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گوہر کو بھی گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ مقتولہ اس کی ممانی تھی جو بدکردار تھی اس لئے سلطان محمد کے ساتھ مشورہ کے بعد وہ راز مینہ کو کرک لے گئے اوروہاں اسے قتل کردیا اوراس کی بیٹے کو ایک ویرانے میں چھوڑ دیا پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کی کمسن بیٹی جس کو کرک میں شاہد نامی نے گود لیا تھا کو ورثاء کے حوالے کردیا اور ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور پستول برآمد کرلیا ٗمقتولہ کے بھائی خان شیر کا کہناتھا کہ اس کی ہمشیرہ پاک دامن تھی ملزمان اب جان چھڑانے کے لئے اس پر الزام لگا رہے ہیں مقتولہ کا پہلا شوہر وفات پاگیا تھا اس کے بعد اس نے بیس سال قبل سلطان محمد سے شادی رچائی تھی مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ۔
تازہ ترین