• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے تحفظ کا بل آخری مراحل میں ہے، وزیر اطلاعات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کا بل آخری مراحل میں ہے جس میں کراچی کی صحافی تنظیموں کا موقف بھی شامل کیاجائے گا، کراچی کے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو حکومت جو صحت کارڈز دے گی اس میں انہیں 10لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل ہوگی‘ اس مد میں 50 فیصد رقم سندھ حکومت کو فراہم کرنی ہے جوابھی ادا نہیں کی گئی اسی لیے صحت کارڈز کے اجراء میں تاخیر ہورہی ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں جب بھی ہاؤسنگ اسکیم شروع ہوگی اس میں صحافیوں کو بھی شامل کیاجائے گا۔انہوں نے سندھ میں صحافیوں پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں آئی جی سندھ سے بات کروں گا، ہماری حکومت صحافیوں کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ وہ منگل کو یہاں گورنر ہائوس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے)کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے، جس نےپی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی‘ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجزجمالی کی قیادت میں گورنر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد سے فون پر وفد کے ارکان سے گفتگو کی جبکہ گورنر سندھ کی معاونت رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی ودیگر نے کی۔ اعجاز احمد نے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت بنی، اس کے بعد سے پورے ملک میں قریباً 8 ہزار صحافی بے روزگار ہوگئے۔

تازہ ترین