• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اگلے سال تک پھیلتا رہے گا، ڈاکٹر اوگر ساحن

کراچی(نیوز ڈیسک) دوا ساز ادارے بائیو ٹیک کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اوگر ساحن نے منگل کو غیر ملکی اخبار کے پروگرام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اگلے سال کے وسط تک پھیلتا رہے گا، ترقی پزیر ممالک جیسے بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ کورونا کی مختلف ویکسینز کو ٹیسٹ کرکے یکجا کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ (مکسنگ اینڈ میچنگ) کرنے کے بعد زیادہ تعداد میں ویکسین فراہم کی جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ہر صورت میں ویکسین کی تعداد کو بڑھانا ہوگا۔

تازہ ترین