• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل میں کرونا وائرس کے ہفتے کے رو ز صرف 13 نئے کیسز سامنے آئے جو 14 ماہ میں روزانہ کے کیسز کی کم ترین تعداد ہے۔ فوربز کے مطابق یہ ملک اپنی تیار کردہ عالمی رہنماء ویکسین سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اسرائیل کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اتوار کو 9236 زائد ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے کم ترین مثبت کیسز سامنے آئے۔ اس سے ملک کی مجموعی مثبت ٹیسٹ کی شرح صرف 0.1 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس کے برعکس امریکا میں ہفتے کے روز کئے گئے گیارہ لاکھ ٹیسٹ میں سے تقریباً 4 فیصد مثبت آئے۔ اس سال کے آغاز سے اسرائیل کے نئے کیسز اور اموات میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

تازہ ترین